خضدار/ نال (الفجرآن لائن) قبائلی رہنما میر غلام نبی سیاہ پاد نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگئے۔
نال سیاہ پاد قبائل کی سرکردہ شخصیت اور قبائلی رہنما میر غلام نبی سیاہ پاد کو نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے شہید کردیا۔
واقعہ تقریباً رات دس بجے پیش آیا جب میر غلام نبی سیاہ پاد اپنے گھر کے سامنے موجود تھے۔
حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے۔شہید غلام نبی سیاہ پاد میر نوید سیاہ پاد کے والد اور مرحوم میر سرور سیاہ پاد میر غلام مصطفیٰ سیاہ پاد کے بھائی تھے۔

