کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے ممتاز قبائلی شخصیت ملک میر وائس خان کاسی کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وہ مرحوم کے لواحقین سے تعزیت کے لیے ان کی رہائش گاہ پہنچے، جہاں انہوں نے سوگوار خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
اس موقع پر وزیر اعلیٰ بلوچستان نے مرحوم کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل دے۔
تعزیت کے اس موقع پر سابق نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ، صوبائی وزراء اور اراکین صوبائی اسمبلی بھی وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی کے ہمراہ موجود تھے، جنہوں نے قبائلی رہنما کی خدمات کو سراہا اور ان کے درجات کی بلندی کے لیے دعا کی

