عیدک میں کارروائی، خوارج کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، سیکیورٹی ذرائع
اسلام آباد (الفجر آن لائن) سیکیورٹی فورسز نے خیبرپختونخوا کے ضلع شمالی وزیرستان میں فتنہ الخوارج کے خلاف انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کرتے ہوئے 7 خوارج کو ہلاک کردیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق شمالی وزیرستان کے علاقے عیدک میں خوارج کی موجودگی کی اطلاع پر کارروائی کی گئی۔ آپریشن کے دوران سیکیورٹی فورسز نے خوارج کے ٹھکانوں کو مؤثر انداز میں نشانہ بنایا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کے دوران خوارج کا تعاقب کیا اور ان کے ٹھکانوں کو تباہ کردیا۔ کارروائی میں 7 خوارج ہلاک ہوئے۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق خوارج کے خلاف کارروائیاں عزمِ استحکام ویڑن کے تحت جاری ہیں ، جبکہ سیکیورٹی فورسز دہشتگردی کے خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں ۔

