اسلام آباد (الفجرآن لائن) آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کر دیا ہے، جس کے تحت پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔
اوگرا کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 2 روپے 10 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 392 روپے 76 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔
اسی طرح ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 30 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد ڈیزل کی نئی قیمت 399 روپے 64 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔
اوگرا انتظامیہ کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی ان ایکس ڈپو قیمتوں کا اطلاق 3 اکتوبر 2026 سے 5 اکتوبر 2026 تک کے لیے ہوگا،
جس کے بعد حالات کا دوبارہ جائزہ لے کر نئی قیمتوں کا تعین کیا جائے گا۔

