ڈیرہ اسماعیل خان (الفجرآن لائن) خیبرپختونخوا میں عزمِ استحکام کے تحت فتنہ الخوارج کے خلاف سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں جاری ہیں۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر کی گئی کارروائی کے دوران فتنہ الخوارج کے آٹھ دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہلاک ہونے والوں میں تنظیم کے تین اہم سرغنہ بھی شامل ہیں۔ کارروائی کے بعد ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے غیر ملکی کرنسی، اسلحہ اور بڑی مقدار میں گولہ بارود برآمد کیا گیا۔
سیکیورٹی ذرائع کے مطابق فورسز ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہیں،
جبکہ عزمِ استحکام کے تحت دہشت گرد عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔

