دنانیر مبین کا گلوکاری میں ڈیبیو، پہلا گانا ’ٹچ‘ ریلیزاداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں نئی انٹری، حیدر مستحسن کے ساتھ مل کر میوزک ٹریک پیش کردیا
کراچی(الفجر آن لائن) پاکستانی اداکارہ اور سوشل میڈیا اسٹار دنانیر مبین نے اداکاری کے بعد موسیقی کی دنیا میں بھی قدم رکھ دیا اور اپنا پہلا میوزک ٹریک ’ٹچ‘ ریلیز کردیا ہے۔دنانیر مبین نے نئے گانے کی ریلیز کی اطلاع مداحوں تک پہنچانے کے لیے انسٹاگرام پر ایک تشہیری ویڈیو شیئر کی۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ گانے کی تیاری میں بھرپور محنت کی گئی ہے اور انہیں امید ہے کہ شائقین اسے پسند کریں گے۔’ٹچ‘ میں دنانیر مبین کے ساتھ گلوکار حیدر مستحسن نے بھی اپنی آواز اور فن کا مظاہرہ کیا ہے۔
گانے میں تیز رفتار دھن اور توانائی سے بھرپور موسیقی کو نمایاں کیا گیا ہے، جو اسے ایک منفرد پاپ گیت کا انداز دیتی ہے۔
دنانیر مبین نے ابتدا میں اپنی وائرل سوشل میڈیا ویڈیوز کے ذریعے شہرت حاصل کی، جس کے بعد انہوں نے اداکاری کے میدان میں قدم رکھا۔
وہ ’صنفِ آہن‘ اور ’محبت گمشدہ میری‘ سمیت مختلف مقبول ڈرامہ منصوبوں میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھا چکی ہیں۔
سوشل میڈیا سے شوبز اور پھر اداکاری کے بعد گلوکاری میں قدم رکھنا دنانیر مبین کے فنی سفر میں ایک نیا مرحلہ ہے۔ ’

