رحیم یارخان(الفجرآن لائن)بلوچستان میں ضلع رحیم یارخان کے 10 مغوی مزدوروں میں سے ایک کو بے دردی سے قتل کر دیا گیا۔
چند روز قبل ناناصاحب زیارت کے علاقے پلڑی میں کنسٹرکشن کمپنی کے کیمپ سے مزدوروں کو اغوا کیا تھا پولیس ذرائع کے مطابق اغوا ہونے والے ان مزدوروں میں سے ایک کی لاش پیرکو کوہلو کے علاقے نرہن ندی سے ملی۔
مقتول مزدور کی شناخت شاہد بستی رسولِ پور، موضع امین گڑھ، رحیم یارخان کے نام سے ہوگئی ہے جبکہ اس کا بیٹا ابھی تک اغوا کاروں کے پاس ہے۔
دو روز قبل مغویوں کی ویڈیو جاری کی گئی تھی جس میں مزدور بتارہے تھے کہ ڈیمانڈ پورے نہ کرنے پر تمام مزدوروں کو قتل کیا جائیگا۔
دیگر مغوی مزدور تاحال اغوا کاروں کے قبضے میں ہیں۔ جن کا کوئی تاحال پتا نہیں لگ سکا

