میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالسماد کی شہادت ملک و قوم کے لیے بڑا صدمہ ہے، چیئرپرسن بی آئی ایس پی
اسلام آباد (الفجرآن لائن) کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن کے تربیتی طیارے کو پیش آنے والے حادثے پر چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (بی آئی ایس پی) سینیٹر روبینہ خالد نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالسماد کی شہادت پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دونوں پائلٹس کی شہادت ملک و قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔
انہوں نے شہید پائلٹس کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ اور غم کی اس گھڑی میں وہ سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔
چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اللہ تعالیٰ سے دعا کی کہ وہ شہداء کے درجات بلند فرمائے، ان کی مغفرت کرے اور لواحقین کو یہ ناقابلِ تلافی نقصان برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے۔
سینیٹر روبینہ خالد نے حادثے میں شہید ہونے والے دونوں پائلٹس کے لیے دعائے مغفرت بھی کی۔

