افغانستان کے صوبہ پکتیکا کے علاقے میں دہشتگردوں کے ٹھکانے پردھماکا ہوا ہے۔
افغان میڈیا کے مطابق طیاروں نے ڈسٹرکٹ برمل پر فضائی حملہ کیا، دھماکے میں دہشت گردوں کا انفرااسٹرکچر تباہ ہوگیا۔
افغان میڈیا کے مطابق صوبہ پکتیکا کے بعد ننگرہار کے ضلع خوگیانی پر بھی حملہ کیا گیا ہے، حملوں میں فوری طور پر ہلاک دہشتگردوں کی تعداد واضح نہیں ہوسکی۔
