🚨وزیراعظم کا پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کرکے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان
اسلام آباد:وزیراعظم نے پیٹرول کی قیمت 80 روپے کم کر کے 378 روپے فی لیٹر کرنے کا اعلان کر دیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے قوم سے خطاب کرتےہوئےکہا کہ پورے خطے میں تیل کی قیمتیں آسمان سے باتیں کررہی ہیں، عام آدمی کے لیے نئے چینلنجز ابھر کر سامنے آرہے ہیں۔
وزیراعظم نے کہا کہ قومی وسائل محدود ہیں، آج عالمی منڈیوں میں تیل کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ ہوچکا ہے، مہنگائی نے دنیا کی طاقتورمعیشتوں کی کمرتوڑدی ہے۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ جانتا ہوں کہ پاکستان میں عام آدمی کس طرح زندگی بسر کرتا ہے۔
وزیر اعظم نے کہا کہ دعا ہے کہ کل قومی مشاورت کے حوالے سے وزیرخزانہ اور وزیرپیٹرولیم نے اعلانات کیے ان اعلانات سے پہلے بھرپورمشاورت ہوئی تھی، صدرمملکت نےپوری قومی قیادت کو ایوان صدرمیں دعوت دی تھی، یوان صدرمیں چاروں وزرائےاعلیٰ،آزاد کشمیرکے وزیراعظم اور فیلڈ مارشل بھی موجود تھے۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں جنگ جلد سے جلد بند اورامن قائم ہوجائے، چھوٹے ٹرکوں کو 70 ہزار اور بڑے ٹرکوں کو 80 ہزار اور پبلک ٹرانسپورٹ کو ایک لاکھ روپے ماہانہ سبسڈی دی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہاکہ مال بردار گاڑیوں کو سپورٹ کرنے کے لیے سو روپے فی لیٹر کے حساب سے سبسڈی دی جائے گی، چھوٹے کسانوں کو 1500 روپے فی ایکڑ امداد فراہم کی جائے گی۔ ریلوے میں اکانومی کلاس کے کرایوں میں اضافہ نہیں کیا جائے گا۔
وزیراعظم نے کہاکہ صوبائی وزرائےاعلیٰ کا شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں جنہوں نے اس قومی مقصد کےلیےاپنےوسائل بلاتاخیرفراہم کرنے کی کمٹمنٹ کی۔
وزیراعظم نے اعلان کیا کہ فی لیٹر پیٹرول پر 80 روپے فی لیٹر کمی کا اعلان کرتا ہوں۔
