اسلام آباد(الفجرآن لائن)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے صوبائی صدر امجد ایڈووکیٹ کو گلگت بلتستان کا وزیر اعلیٰ نامزد کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔
ذرائع کے مطابق چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے امجد ایڈووکیٹ سے ٹیلی فونک رابطہ کیا، جس میں گلگت بلتستان میں حکومت سازی، سیاسی صورتحال اور آئندہ حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
چیئرمین پیپلز پارٹی نے امجد ایڈووکیٹ کو ہدایت کی کہ نئی حکومت عوام کے آئینی اور معاشی حقوق کے تحفظ کو اپنی اولین ترجیح بنائے اور خطے میں ترقیاتی عمل، بہتر طرزِ حکمرانی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔
ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان پیپلز پارٹی گلگت بلتستان کے عوام کے مینڈیٹ کا احترام کرتے ہوئے ایک مستحکم، عوام دوست اور ترقی پسند حکومت فراہم کرے گی، جو عوامی توقعات پر پورا اترے اور خطے کی پائیدار ترقی کو یقینی بنائے۔
