کوئٹہ (الفجرآن لائن) نوشکی کے علاقے میں نامعلوم مسلح افراد نے بوزر گاڑی کو آگ لگادی اور فرار ہوگئے تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز نوشکی کے علاقے مل میں نامعلوم مسلح افراد نے بوزر گاڑیوں کو روک کر آگ لگادی جس سے گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی اور دھوئیں کے بادل چھا گئے مسلح افراد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئے اور کارروائی شروع کردی
