نیچر پپنجاب یونیورسٹی تحقیق میں ملک کی نمبر ون قرار
نیچر پبلشنگ گروپ کی درجہ بندی میں نمایاں کامیابی حاصل کر لی
لاہور (الفجرآن لائن)پنجاب یونیورسٹی نے تحقیق کے شعبے میں ایک اہم سنگ میل عبور کرتے ہوئے عالمی سطح پر نمایاں کامیابی حاصل کر لی ہے۔ معروف عالمی ادارے نیچر پبلشنگ گروپ نے پنجاب یونیورسٹی کو پاکستان کی نمبر ون یونیورسٹی قرار دیا ہے۔رپورٹ کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے 6.88 پوائنٹس حاصل کرتے ہوئے ملک کی دیگر جامعات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ نیچر پبلشنگ گروپ سائنسی تحقیقی جرائد کی اشاعت اور فروغ کے حوالے سے دنیا کے معتبر ترین اداروں میں شمار ہوتا ہے۔ذرائع کے مطابق پنجاب یونیورسٹی نے جنرل کیٹگری یونیورسٹی ہونے کے باوجود سائنس اور ٹیکنالوجی کی کئی بڑی جامعات کو بھی پیچھے چھوڑ دیا، جو اس کے تحقیقی معیار اور مسلسل علمی کارکردگی کا مظہر ہے۔اس کامیابی پر اساتذہ اور طلبہ نے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کو مبارکباد پیش کی ہے
