نوا میں بارش کے دوران المناک حادثہ، ملبے تلے دبنے والے زخمی بچوں کو اسپتال منتقل کر دیا گیا
خضدار (الفجرآن لائن) خضدار کے مضافاتی علاقے نوا میں طوفانی بارش سے دیوار گرنے کا المناک حادثہ،ایک بچہ جاں بحق، چار شدید زخمی تفصیلات کے مطابق ضلع خضدار کے علاقے نوا میں گزشتہ روز ہونے والی شدید طوفانی بارشوں کے باعث پیش آنے والا افسوسناک سانحہ سامنے آیا ہے۔ ذرائع کے مطابق نوا کے علاقے محمدزئی قبائل کی ایک فیملی کے گھر پر بارش کے باعث مکان کی دیوار اچانک گر گئی۔
اس حادثے کے نتیجے میں ملبے تلے دب کرپانچ بچے شدید زخمی ہو گئے۔ فیملی ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے پانچ بچوں میں سے ایک بچہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی دم توڑ گیا، جبکہ چار بچوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ تمام زخمیوں کو فوری طور پر سول اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے

