بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ ناکارہ بنا دی، سی ٹی ڈی کا مقدمہ درج، سرچ آپریشن اور تحقیقات جاری
نوشہرہ (الفجرآن لائن)نوشہرہ بڑی تباہی سے بچ گیا۔ اکوڑہ خٹک سابقہ افغان مہاجر کیمپ شنہ ونہ سے کالعدم تنظیم کے رہنمامولوی آدم خان کے مسمار شدہ گھر سے 07 کلو وزنی خودکش جیکٹ برآمد۔ کالعدم تنظیم کے سہولت کار ثانی،آدم خان اور مولوی شفیع افغانستان منتقل ہوچکے ہیں۔پولیس کے مطابق آکوڑہ خٹک سابقہ افغان مہاجر کیمپ ”شنہ ونہ” کے مقام پر ایک مشکوک بوری پڑی ملی۔پولیس نے تصدیق کی ہے کہ پولیس نے مشکوک بوری کو تحویل میں لے لیا۔ڈی ایس پی آکوڑہ خٹک عدنان اعظم کے مطابق مشکوک بوری میں ایک خودکش جیکٹ برآمد ہوئی، خودکش جیکٹ کا وزن تقریباً 07 کلو گرام تھی۔بم ڈسپوزل یونٹ نے خودکش جیکٹ کو تحویل میں لیکر خودکش جیکٹ کو ناکارہ بنادیا۔ملزمان کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن شروع کردیا گیا ہے۔تھانہ سی ٹی ڈی رسالپور مردان سرکل میں نامعلوم دھشت گردوں کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا

