شہباز شریف کی تیاریاں فوری شروع کرنے کی ہدایت جاری سیف گیمز کے انتظامات کو مؤثر بنانے کے لیے اسلام آباد میں سیف گیمز سیکریٹریٹ قائم کیا جائے گا
اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے آئندہ سال پاکستان میں منعقد ہونے والی چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز (سیف گیمز) کے کامیاب انعقاد کے لیے 11 ارب روپے کے فنڈز کی منظوری دے دی۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے متعلقہ اداروں کو گیمز کی تیاریاں فوری طور پر شروع کرنے کی ہدایت بھی جاری کر دی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ چودہویں ساؤتھ ایشین گیمز مارچ 2027 میں منعقد ہوں گے، جن کی میزبانی پاکستان 22 سال بعد کر رہا ہے۔ اس بڑے بین الاقوامی اسپورٹس ایونٹ میں جنوبی ایشیا کے مختلف ممالک کے ہزاروں کھلاڑی اور آفیشلز شرکت کریں گے۔ منظور شدہ 11 ارب روپے کے فنڈز مرحلہ وار جاری کیے جائیں گے۔ یہ فنڈز اسٹیڈیمز کی اپ گریڈیشن، کھیلوں کی سہولیات کی بہتری، لاجسٹکس، افتتاحی و اختتامی تقریبات، سیکیورٹی، انتظامی امور اور دیگر ضروری اخراجات پر خرچ کیے جائیں گے۔

