جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے، جواب طلب
اسلام آباد(الفجر آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نے این ایچ اے کو شہریوں سے اضافی ٹول ٹیکس لینے سے روک دیا، نان ایم ٹیگ اور کم بیلنس ایم ٹیگ پر 50 فیصد اضافی ٹول لینے کا نوٹیفکیشن آئندہ سماعت تک معطل کردیا گیا۔
اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے حکم امتناع جاری کرتے ہوئے این ایچ اے سمیت دیگر فریقین کو نوٹس جاری کردیے ہیں اور جواب طلب کیاہے۔ایڈووکیٹ محمد جلال حیدر نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں کیس کی پیروی کی،نان ایم ٹیگ گاڑیوں اور ایم ٹیگ میں کم بیلنس پر 50 فیصد اضافی جرمانہ عائد کرنے کا اقدام چیلنج کیا گیا تھا۔وکیل محمد جلال حیدر نے این ایچ اے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی جس میں جرمانے کے اقدام کو غیرقانونی قرار دے کر اب تک وصول شدہ جرمانے کی رقم عوام کو واپس دینے کی استدعا کی۔

