ہنہ اوڑک ( الفجرآن لائن) ذرائع کے مطابق ہنہ اوڑک کے علاقے کلی ببری سے اغوا کیے گئے 9 افراد کو مسلح افراد نے رہا کر دیا ہے۔اطلاعات کے مطابق مغویوں کی رہائی کے لیے گزشتہ روز علاقے کے بزرگوں اور معتبرین پر مشتمل ایک وفد پہاڑوں میں مسلح افراد سے مذاکرات کے لیے گیا تھا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ آج مغرب کے وقت مسلح افراد، جنہوں نے خود کو ٹی ٹی پی سے وابستہ بتایا، نے تمام 9 مغوی افراد کو رہا کر دیا۔اس حوالے سے حکام کی جانب سے تاحال کوئی باضابطہ بیان جاری نہیں کیا گیا، جبکہ رہائی کی مزید تفصیلات کا انتظار ہے۔

