اسلام آباد(الفجرآن لائن) محکمہ موسمیات نے ملک کے مختلف علاقوں میں بارشوں کے نئے سلسلے کے پیش نظر تازہ موسمی پیشگوئی اور الرٹ جاری کرتے ہوئے شہریوں، متعلقہ اداروں اور ضلعی انتظامیہ کو ممکنہ ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے پیشگی اقدامات کرنے کی ہدایت کی ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبرپختونخوا، آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
جبکہ کئی مقامات پر تیز ہواؤں اور موسلادھار بارش بھی متوقع ہے۔محکمہ موسمیات نے خبردار کیا ہے کہ شدید بارشوں کے باعث نشیبی علاقوں میں اربن فلڈنگ کا خطرہ پیدا ہو سکتا ہے، جبکہ پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ اور مقامی ندی نالوں میں طغیانی کا خدشہ بھی برقرار رہے گا۔
اسی طرح دریاؤں اور برساتی ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جس کے باعث قریبی آبادیوں کو محتاط رہنے کی ضرورت ہے۔
محکمہ موسمیات نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ بارش اور تیز ہواؤں کے دوران غیر ضروری سفر سے گریز کریں، کمزور عمارتوں، بجلی کے کھمبوں، سائن بورڈز اور درختوں کے قریب کھڑے ہونے سے اجتناب کریں اور موسمی صورتحال کے پیش نظر تمام ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں شدید بارشوں کے باعث ٹریفک کی روانی، روزمرہ معمولاتِ زندگی اور آمدورفت متاثر ہونے کا خدشہ ہے،

