کوئٹہ (الفجرآن لائن) مستونگ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے ایک شخص کو قتل کردیا نعش ہسپتال منتقل کردی گئی پولیس کے مطابق گزشتہ روز ولی خان تھانہ کی حدود میں نامعلوم مسلح افراد نے کاریز عائشہ پڑنگ آباد کے مقام پر فائرنگ کرکے نوجوان عبدالمالک کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔
نعش ہسپتال منتقل کردی گئی جس کو ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا مزید کارروائی مستونگ پولیس کررہی ہے

