کوئٹہ (الفجرآن لائن) بلوچستان کے علاقے سنجاوی میں نامعلوم مسلح افراد نے پولیس کی خالی چوکی کو دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا جس سے چوکی تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
ذرائع کے مطابق گزشتہ روز نامعلوم ملزمان نے سنجاوی کے علاقے کلی بغاؤ میں پولیس کی خالی چوکی میں دھماکہ خیز مواد نصب کرکے اسے اڑا دیا ۔
جس سے چوکی تباہ ہوگئی تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا مزید کارروائی مقامی انتظامیہ کررہی ہے

