قلات(الفجرآن لائن) بلوچستان کے صوبائی وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے قلات کا اہم دورہ کیا، جہاں انہوں نے قبائلی عمائدین، پارٹی کارکنان اور مختلف وفود سے تفصیلی ملاقاتیں کیں۔ ان ملاقاتوں میں قلات کی سیاسی صورتحال، جاری ترقیاتی منصوبوں، تنظیمی امور اور بالخصوص 14 اگست کے حوالے سے جشنِ آزادی کی تیاریوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر قبائلی عمائدین اور کارکنان نے صوبائی وزیر داخلہ کی قیادت پر مکمل اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے یقین دلایا کہ شہر میں یومِ آزادی کی تیاریاں بھرپور جوش و جذبے سے جاری ہیں۔ میر ضیاء اللہ لانگو نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امسال بھی جشنِ آزادی روایتی قومی جذبے کے ساتھ منایا جا رہا ہے اور 14 اگست کو قلات میں مختلف رنگا رنگ تقریبات اور حب الوطنی پر مبنی ریلیاں نکالی جائیں گی۔ انہوں نے عوام اور پارٹی کارکنان پر زور دیا کہ وہ ان تمام قومی تقریبات میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں

