سڈنی(الفجر آن لائن ) بنگلا دیش نے تاریخ رقم کرتے ہوئے آسٹریلیا کو اس کی اپنی سرزمین پر پہلی مرتبہ ٹیسٹ میچ میں 9 وکٹوں سے شکست دے دی۔
آسٹریلیا نے پہلی اننگز میں 198 رنز بنائے، جس کے جواب میں بنگلا دیش نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 426 رنز بنائے اور 228 رنز کی بھاری برتری حاصل کی۔
آسٹریلوی ٹیم دوسری اننگز میں 284 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی، یوں بنگلا دیش کو جیت کے لیے 57 رنز کا ہدف ملا، جو اس نے صرف ایک وکٹ کے نقصان پر حاصل کرلیا۔
مومن الحق 30 رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔بنگلا دیش کی جانب سے تنزید حسن نے پہلی اننگز میں سنچری اسکور کی، جبکہ فاسٹ باؤلر حسن
محمود نے میچ میں 9 وکٹیں حاصل کرکے شاندار کارکردگی دکھائی۔ مہدی حسن میراز نے دوسری اننگز میں 5 وکٹیں حاصل کیں ۔آسٹریلیا کی جانب سے کیمرون گرین نے دوسری اننگز میں سنچری بنائی، جبکہ جوش ہیزل ووڈ نے میچ میں 7 وکٹیں حاصل کیں ۔
شاندار باؤلنگ پر حسن محمود کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔اس فتح کے بعد دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں بنگلا دیش کو 0-1 کی برتری حاصل ہوگئی ہے۔
سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 22 اگست سے شروع ہوگا۔یہ بنگلا دیش کی اپنے ملک سے باہر نویں ٹیسٹ فتح جبکہ مجموعی طور پر ٹیسٹ کرکٹ میں 26ویں کامیاب ہے۔
آسٹریلیا کے خلاف 7 ٹیسٹ میچوں میں یہ بنگلا دیش کی دوسری فتح ہے۔
اس سے قبل بنگلا دیش نے 2017 میں میرپور ٹیسٹ میں آسٹریلیا کو شکست دی تھی۔
واضح رہے کہ بنگلا دیش ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کے پوائنٹس ٹیبل پر چوتھے جبکہ آسٹریلیا پہلے نمبر پر موجود ہے

