اسلام آباد(الفجر آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے صوبائی وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے ٹیلی فونک رابطہ کرکے ان کی خیریت دریافت اور اُن پر ہونے والے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے مستونگ حملہ ناکام بنانے پر بلوچستان پولیس کی بہادری کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاکہ اللہ تعالیٰ کا کرم ہوا، میر ضیاء اللہ لانگو حملے میں محفوظ رہے۔
انہوں نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بلوچستان پولیس کی قربانیاں قابل تحسین ہیں۔میر ضیاء اللہ لانگو نے خیریت دریافت کرنے اور حوصلہ افزائی پروفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا شکریہ ادا کیا ۔
اور کہاکہ دہشت گردوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک ضرور پہنچایا جائے گا، امن دشمن عناصر کے مذموم عزائم کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔

