راولپنڈی (الفجرآن لائن) جڑواں شہروں میں اتوار اور پیر کی درمیانی رات سے شروع ہو کر پیر کی صبح تک جاری رہنے والی موسلا دھار بارش سے راولپنڈی کے بیشتر نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔
نالہ لئی میں پانی کی سطح خطرے کے نشان سے اوپر ہو جانے سے پانی قریبی آبادیوں میں داخل ہوگیا ۔
جبکہ نالہ لئی پر نصب سائرن سسٹم خراب ہونے کے باعث قریبی آبادیوں کو خطرے سے پیشگی آگاہ بھی نہ کیا جاسکا جس سے نشیبی علاقوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ۔
جبکہ چکلالہ افضال ٹاؤن میں بارش کا پانی گھر میں داخل ہونے سے گھر میں موجود 5 افراد محصور ہو کر رہ گئے جنہیں ریسکیو ٹیموں نے بحفاظت نکال کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا۔
تیز اور موسلادھار بارش کے باعث کٹاریاں کے مقام پر لئی میں پانی کی سطح 20 فٹ اور گوالمنڈی میں 16 فٹ تک پہنچ گئی مسلسل بارش کے ۔
باعث ممکنہ خطرات کے پیش نظر واسا نے ایمرجنسی نافذ کردی موسلادھار بارش سے پیرودھائی، صفدر آباد، ڈھوک کھبہ، صادق آباد،
جاوید کالونی، آریہ محلہ میں پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوگی
جبکہ راول روڈ اور مری روڈ سمیت متعدد علاقوں میں پانی سڑکوں اور گلیوں میں جمع ہو گیا مسلسل بارش کے باعث واسا اور رسیکیو 1122 کو ہائی الرٹ کردیا گیا ۔
اور امدادی ٹیمیں نشیبی علاقوں میں پہنچ گئیں جنہوں نے نالہ لئی کے اطراف آبادیوں کو محتاط رہنے کی ہدایت کردی۔
جڑواں شہروں میں موسلا دھار بارش کی وجہ سے نالہ لئی کے اطراف خطرے کے سائرن بجا دئیے گئے اور نالہ لئی کے کناروں پر بسنے والوں کو فوری علاقے خالی کرنے کی ہدایت جاری کردی گئی

