مظفرآباد(الفجرآن لائن) وزیراعظم کے مشیر اور مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ آزاد کشمیر الیکشن میں مسلم لیگ ن کو واضح برتری ملی ہے۔
مخصوص نشستوں اور پونچھ ڈویژن میں الیکشن کے بعد ہماری دوتہائی اکثریت ہونے کی توقع ہے، ہماری پارٹی آزاد کشمیر میں اپنی اکثریت سے حکومت بنائے گی۔
آزاد کشمیر عوام نے نواز شریف کی جماعت کو واضح مینڈیٹ دیا، پنجاب جیسی تعمیر و ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے۔
آزادکشمیر انتخابات میں کامیاب امیدوار ساجداقبال،طارق فضل چوہدری، شاہ غلام قادر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ نے کہا کہ دھرنے میں بیٹھے لوگوں کو ہم بھائی سمجھتے ہیں۔
ان میں ایک دو فیصد کا کوئی اور ایجنڈا ہو سکتا ہے 98فیصد محب وطن لوگ ہیں،25 نشستوں پر مسلم لیگ ن کے امیدواروں کو کامیابی ملی ہے۔
تعمیر و ترقی کے لیے آزاد کشمیر کے عوام نے مسلم لیگ کو چنا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب جیسی تعمیر و ترقی کا آزاد کشمیر میں آغاز کریں گے۔
آزاد کشمیر عوام نے نواز شریف کی جماعت کو واضح مینڈیٹ دیا۔مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا کا کہنا تھا کہ ساجد اقبال کو اپنی جماعت میں شامل ہونے پر خوش آمدید کہتے ہیں۔
ساجد اقبال آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں اہم کردار ادا کریں گے۔رانا ثناء اللہ نے کہا کہ آزاد کشمیر کے عام انتخابات میں مسلم لیگ ن نے اکثریت حاصل کی۔
آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی میں ن لیگ نے 25 نشستیں حاصل کیں۔مخصوص نشستیں کے انتخابات کے بعد ن لیگ 32 نشستیں حاصل کرلے گی۔
پونچھ ڈویژن کی باقی نشستوں پر انتخابات کے بعد ن لیگ دو تہائی اکثریت حاصل کرلے گی،یہ آزاد کشمیر کے حالات اور وقت کی ضرورت بھی تھی۔
رانا ثناء اللہ نے کہا کہ مسلم لیگ ن آزاد کشمیر کی تعمیر و ترقی میں کردار ادا کرے گی

