کوئٹہ (الفجرآن لائن) قلات ٹول پلازہ کے قریب مسلح ڈاکوؤں نے کوچ پر فائرنگ کردی اور مسافروں سے موبائل فون، نقدی اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر فرار ہوگئے واقعہ کے خلاف مسافروں نے احتجاج کیا
اور ایس ایچ او کی یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز قلات ٹول پلازہ کے قریب نامعلوم مسلح ڈاکوؤں نے کوچ پر فائرنگ کردی
کوچ میں سوار تمام مسافر معجزانہ طور پر محفوظ رہے ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر کوچ کو روک کر مسافروں سے موبائل فونز، نقدی اور قیمتی سامان لوٹ لیا اور فرار ہوگئے۔
واقعہ کے خلاف ٹرانسپورٹروں اور مسافروں نے روڈ بلاک کرکے احتجاج کیا پولیس نے ٹرانسپورٹروں مذاکرات کئے اور یقین دہانی پر احتجاج ختم کردیا اور روڈ کو ٹریفک کی آمدو رفت کے لئے کھول دیا۔

