والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار
شمسو بی بی کے قتل میں والد اور بھائی ملوث نکلے، غیرت کے نام پر قتل کا شبہ،پولیس نے 5 ملزمان گرفتار کرلیے
راولپنڈی (الفجرآن لائن) تھانہ ٹیکسلا پولیس نے مشہور ٹک ٹاکر شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کے قتل کیس میں مقتولہ کے والد اور بھائی سمیت 5 ملزمان گرفتار کر لئے گرفتار ملزمان میں مقتولہ کا والد فضل، بھائی بشیر، چچا زاد بھائی احسان، والد کا چچا روزی خان اور چچا زاد بھائی کا بیٹا یاسین شامل ہیں پولیس کے مطابق سوشل میڈیا پرسنیلٹی شمسو بی بی عرف عائشہ گلامنہ کو اس کے والد اور بھائی نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر قتل کروایا سی پی او حسن مشتاق سکھیرا کی ہدایات پر قتل کیس پر متعدد سپیشل ٹیمیں کام کر رہی تھیں 100 سے زائد سی سی ٹی وی کیمروں کو چیک کیا گیا اور پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار وسیع کرتے ہوئے مقتولہ کے والد اور بھائی کو شامل تفتیش کیا ملزمان نے ساتھیوں کے ساتھ ملکرسوشل میڈیا پرسنیلٹی عائشہ کو قتل کروانے کا اعتراف کیا ملزمان نے قانون کو دھوکہ دینے کے لئے ڈھونگ رچانے کی کوشش کی ابتدائی تحقیقات کے مطابق قتل غیرت کے نام پر کروایا گیا پولیس نے شواہد اور تفتیش کی روشنی میں پانچوں ملزمان کو گرفتار کر لیا

