ڈاکٹر ماہ نور کی بہادری اور فرض شناسی بلوچستان کی بیٹیوں کے لیے قابل فخر مثال ہے، میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (الفجرآن لائن) وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر کی بے مثال بہادری اور فرض شناسی کے اعتراف میں ضلع دکی کی ایک اہم شاہراہ کو ان کے نام سے منسوب کرنے کا اعلان کیا ہے۔ وزیراعلیٰ کی خصوصی ہدایت پر محکمہ بلدیات و دیہی ترقی بلوچستان نے سڑک کی منسوبی کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔ اس موقع پر اپنے پیغام میں میر سرفراز بگٹی نے کہا کہ ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے مشکل ترین حالات میں جس عزم اور حوصلے کا مظاہرہ کیا، وہ انتہائی قابل تحسین ہے اور ان کی یہ خدمات صوبے کی تمام بیٹیوں کے لیے ایک روشن مثال ہیں۔ انہوں نے مزید واضح کیا کہ عزم، بہادری اور انسانیت کی خدمت کرنے والے قومی ہیروز کی حوصلہ افزائی کرنا حکومت کی اولین ذمہ داری ہے، اور شاہراہ کو ڈاکٹر ماہ نور کے نام سے منسوب کرنا دراصل ان کی اسی جرات اور گرانقدر خدمات کا

