وزیراعظم نے ہیلی کاپٹرکی اجازت دے دی ہے،متبادل انتظامات کئے جا رہے ہیں، ٹویٹ جاری
اسلام آباد (الفجرآن لائن)وزیر اطلاعات ونشریات عطااللہ تارڑنے کہا ہے کہ ڈاکٹراسماء کی میت لینے کیلئے جانے والی ٹیم کو شدید موسمی حالات، شدید برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث ٹیم کو واپس مڑ کر کیمپ 2 پر واپس جاناپڑگیا ہے،وزیراعظم نے ہیلی کاپٹرکی اجازت دے دی ہے،متبادل انتظامات کئے جا رہے ہیں۔ایک ٹویٹ میں اسپانٹک پہاڑ، قراقرم رینج سے ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال کاذکرکرتے ہوئے وزیر اطلاعات نے کہا کہ پورٹرز سے توقع تھی کہ وہ ڈاکٹر اسماء کی میت کی واپسی کے لیے کیمپ 3 تک پہنچیں گے اور کل تک میت کو بیس کیمپ تک لے آئیں گے۔ریسکیو ٹیم کیمپ 3 کے قریب تقریباً پہنچ گئی تھی، شدید موسمی حالات، شدید برف باری اور تیز ہواؤں کے باعث ٹیم کو واپس مڑ کر کیمپ 2 پر واپس آنا پڑا۔عطاء تارڑ نے کہا کہ ہیلی کاپٹر کی اجازت دے دی گئی ہے اور گلگت بلتستان حکومت اور ایف سی این اے کے درمیان رابطہ اور ضروری انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ متبادل انتظامات بھی موجود ہیں۔ ان حالات میں جو کچھ بھی ممکن ہو گا، وہ کیا جائے گا۔

