کوئٹہ (الفجرآن لائن) دکی کے علاقے میں کوئلہ کان میں زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے 2 مزدور جاں بحق اور 4 بے ہوش ہوگئے۔ پولیس کے مطابق گزشتہ روز دکی میں کانکن مقامی کوئلہ کان سے کوئلہ نکال رہے تھے کہ زہریلی گیس کے باعث دم گھٹنے سے محبت اللہ، روزی محمدجاں بحق اور چار بے ہوش ہوگئے نعش اور بے ہوش ہونے والوں کو نکال کر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی۔

