کوئٹہ (الفجرآن لائن) ہرنائی کے علاقے میں فائرنگ کے نتیجے میں 2 سگے جاں بحق جبکہ باپ زخمی ہوگیا پولیس کے مطابق ہرنائی کے علاقے کلی بیلی میں فائرنگ سے 2 بھائی عصمت اللہ اور ظریف خان موقع پر جاں بحق جبکہ ان کا والد شدید زخمی ہوگیا فائرنگ کی وجہ زمین کا تنازعہ بتائی جائی تھی نعشوں اور زخمی کو ہسپتال منتقل کردیا گیا نعشیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردی گئی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

