کوئٹہ(الفجرآن لائن) بلوچستان کے وزیر داخلہ میر ضیاء اللہ لانگو نے پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے حالیہ بیان پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشتگردوں کا نام نہ لینا واضح طور پر خوف اور ڈر کا عکاس ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ سرانان حملے کی ذمہ داری ایک دہشتگرد تنظیم باقاعدہ طور پر قبول کر چکی ہے، لیکن کچھ سیاسی لیڈران اپنی جان کے خوف سے شارٹ کٹ اختیار کر رہے ہیں اور عوام سے اصل حقائق چھپا کر سارا ملبہ حکومت کے کھاتے میں ڈال رہے ہیں۔ صوبائی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ ایسا منافقانہ رویہ اور دوغلا پن ملکی قیادت کو زیب نہیں دیتا۔ ایک حقیقی لیڈر کو میدان میں آ کر عوام کی سچی رہنمائی کرنی چاہیے؛ پشتونوں کو اصل حقائق بتانے کے بجائے غلط راستے پر ڈالنا پشتون دوستی نہیں بلکہ ان سے کھلی دشمنی

