مظفرآباد(الفجرآن لائن) آزاد کشمیر کی وادی نیلم سے 3 افراد کی لاشیں بر آمد ہوئی ہیں۔ آزاد کشمیر کی وادی نیلم میں جاگراں ویلی سے 3 نوجوانوں کی لاشیں ملی ہیں جن کی شناخت یاسر بلوچ، ناصر اور فیصل اعوان کے نام سے ہوئی ہے۔ریسکیو حکام کے مطابق مقتولین کے اہلخانہ کا کہنا ہے کہ تینوں افراد 3 جولائی کو بابون ویلی گئے تھے اور اس کے بعد سے لاپتہ تھے۔ریسکیو حکام کے مطابق مویشی چرانے والی خواتین نے جنگل میں لاشیں دیکھ کر متعلقہ حکام کو اطلاع دی جس کے بعد لاشوں کو تحویل میں لیا گیا۔

