کوئٹہ ( الفجر آن لائن) آواران کے علاقے جھاؤ میں نامعلوم مسلح افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا ذرائع کے مطابق گزشتہ روز جھاؤ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے باپ بیٹے کو قتل کردیا اور فرار ہوگئے۔ نعشیں ہسپتال منتقل کردی گئیں۔ جنہیں ضروری کارروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا۔

