پنجگور( الفجر آن لائن) پنجگور کے علاقے گوران میں خطرناک ٹریفک حادثہ کے دوران 4 خواتین سمیت 5 افراد جاں بحق جبکہ 2 کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔
پولیس کے مطابق گزشتہ روز پنجگور کے علاقے گوران میں 2 گاڑیوں کے درمیان خطرناک حادثے کے نتیجے میں 4خواتین سمیت 5افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2کمسن بچے شدید زخمی ہوگئے۔
حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ریسکیو ٹیمیں اور مقامی انتظامیہ موقع پر پہنچ گئیں نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا پولیس ذرائع کے مطابق تیز رفتار ایرانی گاڑی اور کار کے درمیان حادثہ پیش آیا ۔
جس میں جاں بحق ہونے والوں میں نوجوان جمشید بھی شامل ہے۔ جبکہ جاں بحق افراد کا تعلق پنجگور کی تحصیل پروم کے علاقے کہدہ عبدالحکیم بازار سے بتایا جاتا ہے۔نعشیں ضروری کاروائی کے بعد ورثاءکے حوالے کردی گئی۔

