راولپنڈی(الفجرآن لائن)راولپنڈی میں گھر کے واش روم میں پھندا لگی لاش کے کیس میں گھر کے گرفتار ملازم نے پولیس تفتیش میں قتل کا اعتراف کرلیا۔تفتیشی ذرائع کے مطابق مقتولہ حنا جاوید کے گھریلو ملازم ذیشان نے حنا جاوید کا گلا گھونٹنے اور تشدد کرکے قتل کا اعتراف کرلیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم نے پولیس کو بتایاکہ خاتون کاشوہر سے جھگڑا ہوا تو مرکزی ملزم فیصل اصغر نے اسے بلایا، حنا نے بھاگنے کی کوشش کی تو اس نے خاتون کے شوہر کے ساتھ مل کر حنا کو پکڑا،مزاحمت پر گلا دبا دیا۔
ملزم نے پولیس بتایا کہ پولیس کو خاتون کے سسر نے اطلاع دی تھی کہ گھر میں چور گھس آئے ہیں، پولیس پہنچی تو واش روم میں حنا جاوید کی لاش شاور سے بندھی ملی تھی۔
قبل ازیں مقتولہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق حنا جاوید کی گردن کی ہڈی ٹوٹی ہوئی تھی، مقتولہ کی پسلیوں اور کولہے کی ہڈی پر بھی زخم کے نشان تھے۔

