ہری پور(الفجر آن لائن)ہری پور میں درندگی کا شکار ہونے والی پانچ سالہ آیت نور کا نماز جنازہ کھاد فیکٹری کے گراؤنڈ میں ادا کر دی گئی، ہزاروں کی تعداد میں شہریوں نے شرکت کی۔
ہری پور میں سولہ روز قبل آیت نور گھر سے کھیلنے کے لیے نکلی اور لاپتہ ہو گئی، بچی کی پندرہ روز بعد ایک کنویں سے نعش ملی، شہر کی فضا سوگوار ہو گئی،
ہر انکھ اشکبار ہوئی، شہری دھاڑیں مار کر روتے رہے۔سی سی ٹی وی فوٹیج سے آیت نور کے اغوا میں پانچ ملزمان شناخت کرلئے گئے، تین ملزمان پولیس نے گرفتار کرلئے،
دو ملزمان کی تلاش جاری ہے۔گرفتار 3 ملزمان نے مجسٹریٹ کے سامنے آیت نور کو زیادتی کے بعد پھینکنے کا اعتراف کیا،
پولیس کی مختلف ٹیمیں گزشتہ پانچ روز سے مختلف مقامات پر سرچ اپریشن کر رہی ہیں۔
ادھر ہری پور ڈسٹرکٹ بار کی اپیل پر واقعہ کیخلاف منگل کو یوم سوگ منایاگیا۔وکلانے عدالتی کارروائی کا بائیکاٹ کیا۔

