دکی (الفجر آن لائن)دکی سے 15 کلومیٹر دور شمال مشرق میں واقع معراج کول ایریا میں مقامی کوئلہ کان کے اندر معاف کنویں میں اچانک زہریلی گیس بھر جانے کے باعث دم گھٹنے سے 3 کان کن جاں بحق ہو گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر لاشوں کو کان سے نکال کر سول ہسپتال دکی منتقل کر دیا۔ہسپتال ذرائع اور انتظامیہ کے مطابق جاں بحق ہونے والے کان کنوں کی شناخت عیسی خان ولد پائے محمد قوم بارکزئی، ساکن افغانستان، سراج الدین ولد فتح محمد قوم اچکزئی، ساکن پشین اور شمس اللہ ولد عبداللہ قوم علیزئی، ساکن افغانستان کے ناموں سے ہوئی ہے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کی جا رہی ہیں۔

