ٹانک (الفجرآن لائن) ضلع ٹانک میں پٹوارخانے کو مبینہ طور پر نشانہ بنانے کی کوشش اس وقت ناکام ہوگئی جب ایک خودکش حملہ آور راستے میں ہی دھماکے سے ہلاک ہوگیا۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بھتہ خوری کے تنازع سے جڑا ہوا بتایا جاتا ہے، ذرائع کے مطابق فتنہ الخوارج سے منسلک مبینہ خودکش حملہ آور پٹوارخانے کی جانب جاتے ہوئے راستے میں ہی غیر ارادی دھماکے کی زد میں آگیا، جس کے نتیجے میں وہ ہلاک ہوگیا۔
دھماکے کے باعث سرکاری پٹوارخانے سے متصل دو گھروں کو بھی نقصان پہنچا جبکہ دونوں گھروں کی دیواریں منہدم ہوگئیں۔
واقعے کے بعد متعلقہ اداروں نے شواہد اکٹھے کرنے اور دھماکے کی نوعیت کا تعین کرنے کے لیے کارروائی شروع کردی۔
ذرائع کے مطابق واقعہ بھتہ خوری، دہشتگردی اور جرائم کے باہمی تعلق کے حوالے سے بھی تحقیقات کا حصہ ہے۔ واقعے میں کسی جانی نقصان کی مزید اطلاع سامنے نہیں آئی

