غلطیاں ٹھیک کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کی ضرورت ہے، شہبازشریف فیلڈمارشل عاصم منیر نے کمٹمنٹ کے ساتھ کام کیا جس کی مثال نہیں ملتی،
معیشت کیلئے وفاق و صوبائی حکومتوں نے ملکر مشکل حالات میں کام کیا، ہمارے زرمبادلہ ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بہتر ہوئے ہیں پاکستان کو اس کے اصل مقام پر لانا ہے،
انشا اللہ دنیا کے نقشے پر پاکستان طاقتور معیشت کے طور پر سامنے آئے گا،چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں، وزیر اعظم کا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں تقریب سے ویڈیو لنک خطاب
اسلام آباد (الفجر آن لائن)وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ غلطیاں ٹھیک کئے بغیر ترقی ممکن نہیں، معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کی ضرورت ہے،معیشت کیلئے وفاق اور صوبائی حکومتوں نے ملکر مشکل حالات میں کام کیا،
ہمارے زرمبادلہ کے ذخائر 21 ارب ڈالر تک پہنچ چکے ہیں، روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس بہتر ہوئے ہیں،ایکسپورٹ انڈسٹری کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، ایکسپورٹ گروتھ دکھانا ہو گی،
فیلڈمارشل عاصم منیر نے کمٹمنٹ کے ساتھ کام کیا جس کی مثال نہیں ملتی۔
ان خیالات کااظہار انہوں نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ٹریڈنگ ہال میں منعقدہ تقریب سے ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے کیا۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ اگر ہم اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کریں گے تو ترقی نہیں کر سکتے۔ معاشی چیلنجز کو مدنظر رکھ کر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان کو اس کے اصل مقام پر لانا ہے۔
انشا اللہ دنیا کے نقشے پر پاکستان طاقتور معیشت کے طور پر سامنے آئے گا۔یہ تقریب نیا ناظم آباد اپارٹمنٹ ریٹ کی پبلک لسٹنگ اور عوام کی جانب سے شاندار ردعمل کی مناسبت سے منعقد کی گئی،
وزیر اعظم نے بطور مہمانِ خصوصی تقریب میں ورچوئل شرکت کی ۔
وزیراعظم نے ایکسپورٹ انڈسٹری کی کارکردگی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دہائیاں گزرنے کے بھی انڈسٹری نے ترقی کا وعدہ پورا نہیں کیا۔
ایکسپورٹ انڈسٹری کی کارکردگی تسلی بخش نہیں، کسی کانام نہیں لینا چاہتا، انہیں سونے کے چنے کھلائے گئے لیکن کارکردگی نہیں دکھائی، انڈسٹریز کو خون پسینے کی کمائی سے سبسڈی دی لیکن آج ان کا کیا حال ہے؟۔
انہوں نے کہا کہ میں امریکا اور برطانیہ کے دورے سے واپس آیا ہوں، نامور بینکرز اور دیگر بینکرز نے ملاقاتوں کے دوران کہا کہ کامیاب سفارتکاری سے سرمایہ کاری کی راہیں کھولی گئیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ نیا ناظم آباد اپارٹمنٹ ریٹ اسٹرکچر کا منصوبہ قابل تعریف ہے، کراچی میں خاص طور پر تعمیراتی سیکٹر ترقی کر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور مسلح افواج کے نمائندوں کی کوششوں سے پاکستان خطے میں ایک مثال بن کر ابھرا۔وزیراعظم نے کہا کہ چیئرمین نیب نے زمینیں واگزار کرا کر ریکوری کی ہے، چیئرمین نیب اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔

