اسلام آباد (الفجرآن لائن) قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر شرح منافع میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق مختلف سرٹیفکیٹس اور اکاؤنٹس پر منافع کی شرح میں اضافہ کیا گیا ہے۔
نئی شرحوں کے مطابق ڈیفنس سیونگز سرٹیفکیٹ پر منافع 19 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.80 فیصد ہوگیا۔
بہبود سیونگز سرٹیفکیٹ اور پنشنر بینیفٹ اکاؤنٹ پر شرح منافع 12 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 12.72 فیصد مقرر کردی گئی ہے۔
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح میں 60 بیسس پوائنٹس اضافہ کیا گیا ہے، جس کے بعد نئی شرح 11.76 فیصد ہوگئی۔
اسی طرحاسپیشل سیونگز سرٹیفکیٹ پر شرح منافع 74 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.82 فیصد ہوگئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابقسروا اسلامک ٹرم اکاؤنٹ تین سالہ پر منافع کی شرح 41 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد 11.57 فیصد جبکہ پانچ سالہ سروا اکاؤنٹ پر 54 بیسس پوائنٹس اضافے کے بعد شرح منافع 11.70 فیصد ہوگئی ہے۔

