اسلام آباد(الفجر آن لائن) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے گزشتہ روز اپنی پریس کانفرنس کے دوران کےپی حکومت کے خلاف چارج شیٹ پڑھ کر سنائی۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے بیان میں خواجہ آصف نے کہا کہ آپ دہشت گردی کی سہولت کاری میں ملوث ہوکر سیاست کے پیچھے نہیں چھپ سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر نے یہ واضح الفاظ میں بتا دیا ہے۔
خواجہ آصف نے کہاکہ ہم دہشت گردی سے لڑ رہے ہیں، آپ آگےکیوں نہیں آتے؟ آپ کیا بزدل ہیں یا دہشت گردوں سے ملے ہوئے ہیں؟
دہشت گردی کے بیانیے میں کنفیوژن ڈالتے ہیں، پولیس کی کیپسٹی بلڈنگ کیوں نہیں کرتے؟
خواجہ آصف نے گزشتہ روز کی پریس کانفرنس کا حوالہ دیتے ہوئتے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے کے پی حکومت کی تقریباً چارج شیٹ پڑھ کرسنا دی،
بالکل واضح پیغام ہے، اب ایسا نہیں چلےگا۔ ہمارے لیے سب سے اہم یہ ہےکہ ریاست ہے تو سیاست ہے، ریاست ہے تو جمہوریت ہے اور ریاست ہے تو میں اور آپ ہیں۔

