گڈانی (الفجرآن لائن): عالمی ادارہ محنت (ILO) کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ ہونگبو نے گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کا اہم دورہ کیا، جہاں ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات بلوچستان زاہد سلیم نے ان کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔ اس اعلیٰ سطحی دورے کا بنیادی مقصد شپ ری سائیکلنگ کے شعبے میں محفوظ اور ماحول دوست طریقہ کار، محنت کشوں کے حقوق اور پیشہ ورانہ صحت و سلامتی کے حوالے سے باہمی تعاون کو مزید فروغ دینا تھا۔ دورے کے دوران معزز مہمان کو یارڈ میں جاری صنعتی سرگرمیوں کا تفصیلی معائنہ بھی کروایا گیا۔
ایڈیشنل چیف سیکریٹری ترقیات زاہد سلیم نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کو گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ، صنعتی سرگرمیوں اور محنت کشوں سے متعلق امور پر جامع بریفنگ دی۔ انہوں نے حکومت بلوچستان کی جانب سے گڈانی کی صنعتی ترقی، محنت کشوں کی فلاح و بہبود، محفوظ ماحولِ کار اور ماحولیاتی تحفظ کے لیے کیے جانے والے عملی اقدامات سے آگاہ کیا۔ زاہد سلیم نے واضح کیا کہ حکومت گڈانی شپ ری سائیکلنگ یارڈ کو محفوظ، ماحول دوست اور پائیدار صنعتی سرگرمیوں کے مرکز کے طور پر ترقی دینے کے لیے تمام متعلقہ بین الاقوامی اداروں کے ساتھ مستقل رابطہ کاری جاری رکھے ہوئے ہے۔
بریفنگ کے دوران ایڈیشنل چیف سیکریٹری نے محنت کشوں کے حقوق پر زور دیتے ہوئے کہا کہ شپ ری سائیکلنگ کے شعبے میں کام کرنے والے مزدوروں کی صحت، سلامتی اور بنیادی سہولیات کی فراہمی حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان حکومت بین الاقوامی معیارات کے مطابق محنت کشوں کے لیے محفوظ اور باوقار ماحول یقینی بنا رہی ہے، جبکہ گڈانی میں بنیادی ڈھانچے اور ماحول دوست صنعتی طریقہ کار کے فروغ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ انہوں نے آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل کے اس دورے کو بلوچستان میں محفوظ، ذمہ دار اور پائیدار صنعتی ترقی کے لیے باہمی تعاون کو مزید مستحکم کرنے کا ایک بہترین اور اہم

