راولپنڈی (الفجر آن لائن) ترجمان افواج پاکستان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے سعودی عرب میں پاکستانی فوجی دستوں کی موجودگی کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کئی دہائیوں پر محیط ہے
اور پاکستانی فوجی دستے طویل عرصے سے سعودی عرب میں خدمات انجام دے رہے ہیں۔
سی این این کو دیے گئے انٹرویو میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاکستانی فوجی دستوں کی سعودی عرب میں موجودگی کوئی نئی بات نہیں بلکہ دونوں ممالک کے درمیان طویل عرصے سے جاری دفاعی تعلقات کا حصہ ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری کے مطابق مکہ معاہدے کے تحت بھی پاکستانی فوجی دستے سعودی عرب میں موجود ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں تعینات پاکستانی دستے مختلف شعبوں اور دفاعی شعبوں سے وابستہ ہیں۔
ترجمان پاک فوج نے واضح کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دفاعی تعاون کئی دہائیوں پر مشتمل ہے اور دونوں ممالک کے درمیان عسکری روابط مختلف سطحوں پر جاری رہے ہیں۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق سعودی عرب میں پاکستانی دستوں کی موجودگی دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ دفاعی تعاون اور باہمی روابط کا تسلسل ہے۔

