مرحوم کی سیاسی و سماجی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، مخدوم پیر عارف زمان کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا: سینیٹر روبینہ خالد
اسلام آباد(الفجرآن لائن):بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام (BISP) کی چیئرپرسن سینیٹر روبینہ خالد نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی وفات پر دلی صدمے، گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے ایک خصوصی تعزیتی بیان میں انہوں نے مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی سیاسی اور سماجی خدمات کو شاندار الفاظ میں خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی عوامی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی وفات سے ملک اور بالخصوص ان کے حلقے کی سیاست میں ایک بڑا خلا پیدا ہو گیا ہے، جو طویل عرصے تک محسوس کیا جائے گا۔ انہوں نے مرحوم کے صاحبزادے اور امیدوارِ قومی اسمبلی پیر حیدر زمان قریشی سمیت تمام سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کا اظہار کیا اور کہا کہ وہ اس مشکل گھڑی میں غمزدہ خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہیں۔چیئرپرسن بی آئی ایس پی نے اللہ تعالیٰ کے حضور دعا کی کہ وہ مرحوم مخدوم پیر عارف زمان قریشی کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ اور بلند مقام عطا فرمائے، اور پیر حیدر زمان قریشی سمیت تمام لواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کے لیے صبرِ جمیل عطا فرمائے

