اسلام آباد(الفجرآن لائن)جوڈیشل کمیشن کا اجلاس 13 اکتوبر کو طلب کرلیاگیا۔چیف جسٹس پاکستان یحیی آفریدی جوڈیشل کمیشن اجلاس کی صدارت کریں گے۔اجلاس میں سندھ ہائیکورٹ میں آئینی بنچز کی مدت میں توسیع کا معاملہ زیر بحث آئے گاجوڈیشل کمیشن اجلاس 13 اکتوبر کو ڈیڑھ بجے دن سپریم کورٹ کانفرنس روم میں ہوگا۔سندھ ہائی کورٹ میں آئینی بنچز کی مدت 25 اکتوبر کو ختم ہو رہی ہے۔

