تہران(الفجرآن لائن)آبنائے ہرمز کے جنوبی حصے میں زوردار دھماکوں کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔ایرانی میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے جنوبی راستے میں کئی زوردار دھماکے ہوئے ہیں، خبر رساں ایجنسی فارس نے نامعلوم فوجی ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ غیر مجاز راستوں سے گزرنے والے تیل بردار بحری جہاز ممکنہ طور پر سمندر میں بچھائی گئی بارودی سرنگوں سے ٹکرا گئے۔ رپورٹ کے مطابق یہ دھماکے آبنائے ہرمز میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران ہوئے ہیں، جہاں ایران نے بحری جہازوں کو تہران کی جانب سے اجازت نہ دیے گئے راستوں سے گزرنے سے خبردار کیا ہے۔

