P اسلام آباد (الفجرآن لائن) وزیراعظم شہباز شریف نے نیشنل آئی ٹی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے اسے دانش آئی ٹی پارک اسلام آباد کا نام دینے کا اعلان کر دیا۔
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیر آئی ٹی شیزا فاطمہ اور دیگر تمام معزز مہمانا ن گرامی کو خوش آمدید کہتے ہوئے کہاکہ آئی ٹی پارک ملک کی ترقی اور خوشحالی کے لئے سنگ میل ثابت ہو گا۔
وزیراعظم نے اپنے 1985کے دورہ جنوبی کوریا کا ذکر کرتے ہوے کہا کہ اس دورے میں انھیں اہم آئیڈیاز ملے۔ جنوبی کوریا کے تجربے کی روشنی میں پہلی بار لاہور میں ائیر کنڈیشنر بسیں لایا ہم نے جنوبی کوریا میں ایک سٹیل پلانٹ بھی دیکھا اور اس تجربے سے بھی فائدہ اٹھا یا۔
انہوں نے کہا کہ آج اس آئی ٹی پارک کا افتتاح کرتے ہوئے بیحد خوشی ہو رہی ہے۔ آئی ٹی پارک کے نوجوانوں کیلئے ترقی کی نئی رائیں کھولے گا اور ملک کی ترقی اور خوشحالی کیلئے اہم سنگ میل ثابت ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ یہ منصوبہ جدید خطوط پر تعمیر کیا گیا ہے، جہاں انکیوبیشن سینٹرز، اختراعی سرگرمیوں، نئے کاروبار شروع کرنے والے نوجوانوں اور طلبہ و اساتذہ کے لیے مواقع دستیاب ہوں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ جدید ٹیکنالوجی سے حاصل ہونے والی مہارتیں پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کریں گی۔شہباز شریف نے کہا کہ جب یہ پارک مکمل طور پر فعال ہو جائے گا تو ملک کے چاروں صوبوں میں اس نوعیت کے مزید ٹیکنالوجی پارکس قائم کرنے کی راہ ہموار ہوگی

