کوئٹہ،(الفجرآن لائن) وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی محکمہ مواصلات و تعمیرات کے سابق چیف انجینئر فیض الحق مندوخیل کے انتقال پر ان کے اہل خانہ سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کے لیے ہفتہ کو ان کی رہائش گاہ گئے جہاں انہوں نے مرحوم کے فرزند انعام الحق مندوخیل سے تعزیت کا اظہار کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی زرک خان مندوخیل بھی موجود تھے۔ وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

